روس نے تیل کی پیداوار میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

November 28, 2021

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس نے تیل کی پیداوار میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روس ستمبر میں دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ، جس کے بعد اس نے امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روس نے جولائی میں ایک کروڑ بیرل یومیہ تیل کی پیداوار کی ، جب کہ اس دوران امریکا کی طرف سے یومیہ ایک کروڑ 10لاکھ بیرل تیل پیدا کیا گیا۔ اگست میں روس کی پیداوار ایک کروڑ بیرل سے کم ہوگئی تھی،تاہم اس کے بعد روس کی پیداوار میں اضافہ ہوا اور امریکا سے یہ اعزاز چھن گیا ہے۔