• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہی نہیں: سیف اللّٰہ ابڑو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ سے رجوع کرنے پر سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا ہے کہ بنیادی نقطہ یہ ہے پی ٹی آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہی نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عون عباس بپی تو کسی پارلیمانی میٹنگ میں تھے ہی نہیں، نہ ہی پارٹی نے کوئی لیٹر جاری کیا، نہ ہی مجھے کوئی شوکاز یا خط ملا ہے۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کمیٹی چیئرمین کے لیے میرا نام دیا تھا، ہمارے بندوں نے حکومتی افراد سے مل کر مجھ سے کمیٹی چیئرمین شپ چھینی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ، شیری رحمان، اعظم نذیر تارڑ سے مل کر کمیٹی چیئرمین شپ چھینی گئی، وہ پہلے ہی پاور کمیٹی میں مجھ سے تنگ تھے لہذا مجھے داخلہ کمیٹی نہ ملنے دی۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کی پارٹی بن گئی ہے، 63 اے سے متعلق مجھے کوئی خط نہیں ملا نہ ہی اس کی کوئی اطلاع ملی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید