جیل وارڈرزآپس میں جھگڑپڑے،ایک کوزخمی حالت میں نشترہسپتال لایاگیا

November 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میں تعینات جیل وارڈرزآپس میں جھگڑپڑے،ایک کوزخمی حالت میں نشترہسپتال لایاگیا،پولیس نےموقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق وارڈرجیل پولیس محمد عمران اپنی ڈیوٹی پرمسلح رائفل سنٹرل جیل کےفرنٹ بیریئر پر مامور تھاکہ دوسرےوارڈرپولیس جیل محمد ارشد جیل کالونی میں جانے کے لئے آیاتوبیریئرپودونوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوگئی جوجھگڑے میںبدل گئی ، جھگڑے کے دوران عمران نے رائفل کابٹ مار کر ارشد کوزخمی کردیا جسے نشتر منتقل کردیا گیا۔