افسران شہریوں کے مسائل حل کریں ورنہ سخت احتساب ہو گا، ڈپٹی کمشنر

November 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر کے باہر شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر انکی شکایات کا ازالہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر موقع پر افسران کو طلب کرکے مسائل کا حل بھی یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ روایتی سرخ فیتہ کلچر ختم کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نےافسران کو ہدایت کی کہ وہ سروس ڈیلیوری بہتر کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر سخت احتساب کیا جائے گا۔