حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایشیاتی ترقیاتی بینک سے 138 ارب 48 کروڑ روپے کے مساوی قرض لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینک مجوزہ پروگرام کیلئے 15 کروڑ 92 لاکھ روپے تکنیکی امداد بھی دے گا، نیا پروگرام یکم نومبر 2026 سے شروع ہو کر نومبر 2029 میں مکمل ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق موجودہ پنشن سسٹم قومی خزانہ پر بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے، یہ قرض رواں سال سے مالی سال 2029 تک لیا جائے گا۔