• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 4 اکتوبر کی پی ٹی آئی کال کی حمایت کر دی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 4 اکتوبر کی پی ٹی آئی کی کال کی حمایت کر دی ہے۔ 

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق تحریک انصاف اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے، اب تحریک انصاف کی جانب سے 4 اکتوبر کی کال دی گئی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر 4 اکتوبر کی کال میں بھرپور شرکت کرے گی۔ 

ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی نے کہا کہ 27  ستمبر کی کال کو سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ کال قرار دیا گیا تھا، اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں احتجاج کے حوالے سے حکمتِ عملی بھی طے کی گئی تھی۔ 

ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بھی اس معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی تھی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا تھا۔ 

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ 27 ستمبر کے حوالے سے فیصلہ تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا تھا، سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے اعلان سے قبل بیرسٹر گوہر قائدینِ حزبِ اختلاف کے پاس آئے تھے۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق بیرسٹر گوہر کو واضح بتایا گیا تھا 27 ستمبر سے ایک ایک دن ہمارے لیے اہم ہے۔ 

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا، موجودہ حالات میں یہ وقت پاکستان کے جمہوری مستقبل اور آئین کی بالادستی کے لیے نہایت اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید