اومی کرون: سعودیہ، مالدیپ، اسرائیل کا اعلانِ پابندی

November 28, 2021

جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، جبکہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے اقدامات بھی کیئے جا رہے ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے ملاوی، زیمبیا، مڈغاسکر، ماریطانیہ سمیت 7 ممالک کے لیے پروازوں کی آمد و رفت روک دی۔

سعودی عرب اس سے پہلے جمعے کو جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، لیسوتھو اور ایسواتینی کے لیے پروازیں معطل کر چکا ہے۔

مالدیپ نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو اور ایسواتینی کے مسافروں پر پابندی لگا دی اور گزشتہ 2 دنوں میں ان 7 افریقی ملکوں سے آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

اسرائیل نے بھی آج شام سے تمام غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا میں اومی کرون قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، آسٹریلین طبی حکام کے مطابق جنوبی افریقہ سے سڈنی آنے والے 2 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔