ایرانی عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے ایران میں ہونے والے احتجاج کے نتیجے میں پھوٹنے والے فساد پر کہا ہے کہ فساد کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فسادات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔
غلام حسین محسنی نے واضح کیا کہ تمام تر صورتحال کے باوجود وہ قانون کے مطابق چلیں گے۔
غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ انہوں نے اٹارنی جنرل اور سرکاری وکلاء کو اس حوالے احکامات دیے ہیں کہ معاملات کو حل کرنے کے لیے ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی گراوٹ کی وجہ سے ایرانی تاجروں نے کاروبار بند کرکے احتجاج شروع کیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایران میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ نویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
یہ احتجاج تہران، شیراز، فارس، شمالی خراسان، صمنان اور ایلام میں ہورہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج ایران کے 31 میں سے 26 صوبوں میں ہورہا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق اب تک ایک سیکورٹی اہلکار اور 19 شہری ان مظاہروں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 51 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ایک ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔