جماعت اسلامی کا یوتھ مارچ ڈی چوک پہنچ گیا

November 28, 2021

مہنگائی کے خلاف مارچ میں شریک جماعت اسلامی کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے یوتھ مارچ نکالا، جس میں شریک نوجوانوں نے ڈی چوک پر لگی رکاوٹیں اور خاردار تاریں ہٹادیں۔

یوتھ مارچ کے شرکاء نے پارلیمنٹ کی طرف جانے کی کوشش کی اس موقع پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

اس دوران مظاہرین نے خوب نعرے بازی کی اور پولیس کی کھڑی کردہ رکاوٹیں ہٹادیں۔

جماعت اسلامی کی قیادت نے کنٹینرز سے کارکنوں کو ڈی چوک سے واپس آنے کے اعلانات بھی کیے۔

اس موقع پر خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں، حکومت کو یہاں پر وارننگ دینے آئے ہیں کہ پاکستان چلانا آپ کے بس کی بات نہیں۔