علی ظفر نے قطری حکومت کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

November 28, 2021

فوٹو بشکریہ علی ظفر / انسٹاگرام

معروف گلوکار علی ظفر نے فارمولا1 گراں پری میں بلائے جانے پر قطر کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔

گلوکار نے کہا کہ قطر کا دورہ میرے لیے بہت یادگار ثابت ہوا ہے، جہاں میں نے دنیا کی خوب صورت ترین جگہوں کی سیر کی اور اس دوران خوب انجوائے بھی کیا۔


علی ظفر نے مزید کہا کہ میں آپ لوگوں کو مشورہ دوں گا کہ قطر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے وہاں ضرور جانا چاہیے۔

گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قطر کی سیر کے دوران کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔