اپوزیشن استعفوں کا نہیں ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے، خورشید شاہ

November 28, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ لینے کا کہے گی۔