وزیر داخلہ شیخ رشید کا پاکستان نیوی شپ ضرار کا دورہ

November 28, 2021

فوٹو: اسکرین گریب

وزیر داخلہ شیخ رشید نے جناح نیول بیس بلوچستان میں اپنے دورے کے دوسرے روز پاکستان نیوی شپ ضرار کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ حکام نے وزیر داخلہ شیخ رشید کا پی این ایس ضرار پہنچنے پر استقبال کیا۔

وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ کو اورماڑہ نیول بیس کی جغرافیائی اور اسٹریٹجک اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شیخ رشید نے پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور تیاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک بحریہ کے امن سے متعلق کردار کو سراہا۔