لانڈھی میں پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

November 29, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی تھانے کی حدود نمبر 6غلہ منڈی کے قریب پولیس مقابلہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 48سالہ حمزہ ولداللہ وڑایوکے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کی، ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے حمزہ کی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے شہید ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس کانسٹیبل حمزہ لانڈھی تھانےمیں تعینات تھا ،پولیس نے 2 موٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس پی لانڈھی نے جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے شہری سے موٹرسائیکل چھینی اور فرار ہورہے تھے کہ قریب موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی ،ڈاکووںکی جوابی فائرنگ سے اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے شہید ہو گیا ،ملزمان موٹرسائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار موقع سےفرارہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے خول جمع کر لیے ،اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔