سپر ہائی وے پر واقع ریستوران میں آگ لگ گئی

November 29, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پر واقع ریستوران میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع عثمانیہ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، ریسٹورنٹ کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھادی ، اس حوالے سے فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،گڈاپ سٹی پولیس کے مطابق آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ ریسٹورنٹ کے ساتھ قنات میں لگی تھی ،آگ کے باعث مالی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔