کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید عائشہ جنرل اسپتا ل کے قریب جھاڑیوں سے 26 نومبر جمعہ کو تشویشناک حالت میں ملنے والی نومولود بچی دوران علاج اتوار کو جناح اسپتا ل بچہ وارڈ کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں دم توڑ گئی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک آف لوڈ کیا گیا اور صرف اس خدشے پر سفر سے روکا گیا کہ شاید دبئی سے واپس نہ آئے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔
جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ کے مطابق واش روم میں خاتون کی ڈلیوری کے الزامات بے بنیاد ہیں، بچہ لیبر روم میں پیدا ہوا۔
راولپنڈی میں شاہین شاہ ٓفریدی نے پریس کانفرنس میں صحافی کو جواب دیا کہ وہ ان کیلئے 200 کی اسپیڈ سے بولنگ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھے گا،آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول پر سبسڈی دی۔
وفاقی حکومت نے 20 سال بعد نئی نیشنل اسپورٹس پالیسی 2026 کا مسودہ تیار کرلیا۔ نئی اسپورٹس پالیسی میں قومی اسپورٹس فیڈریشنز اور پی او اے کو خود مختاری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نمایاں اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ حال ہی میں 2 کروڑ سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بن گئی ہیں۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کرن کھیر کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ انکی شادی کو 41 سال ہو چکے لیکن اہلیہ نے آج تک ان کے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا کیونکہ وہ کھانا پکانا نہیں جانتیں۔
پورٹ ذرائع کے مطابق ایم وی پاپو کی ٹکر سے نیوا بحری جہاز کے ابتدائی سرے پر بڑا ڈینٹ پڑ گیا۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے جنید اکبر کو گلگت بدر کرنے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر اور انکے ساتھیوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے، فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
وفاقی بجٹ جمعہ 5 جون 2026 کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے سخت پروگرام کے باعث حکومت اس بار مالیاتی ڈسپلن برقرار رکھنے پر مجبور ہے۔