• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ گرما کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے: اسحاق ڈار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پاور ڈویژن، متعلقہ وزارتوں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بجلی کے شعبے کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ بجلی کے شعبے کے بڑھتے ہوئے قرض، مسئلے کے حل، قابلِ عمل مالیاتی اور انتظامی اصلاحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذریعے مالی وسائل کے حصول پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر اور لائن لاسس (نقصانات) میں کمی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرضوں کے مؤثر انتظام، مالیاتی نظم و ضبط اور مربوط اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا بالخصوص موسمِ گرما کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ نائب وزیر اعظم نے صارفین کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کےلیے پائیدار حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ترجمان کے مطابق انہوں نے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید