لیاری میں ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

November 29, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لیاری میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری سنگولین منزد ہادی مسجد کے قریب گھر میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جیسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا، متوفی کی شناخت 25سالہ ظہیرولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ، متوفی کے اہلخانہ کے بیان کے مطابق ظہیر نے گھر میں پھندا لگا کرخودکشی کی تاہم پولیس کے مطابق وہ وجوہات بتانے سے گریز کررہیں ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کردی اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔