انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کو طنزیہ جواب

November 29, 2021

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دیا گیا طنزیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی کی جانب سے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی۔

اس تصویر کے کیپشن میںویرات کوہلی کا انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ کہیںبھی موجود ہوں، انوشکا شرما کا ساتھ اُنہیںگھر جیسا محسوس کرواتا ہے‘۔

ویرات کوہلی کے اس کیپشن پر انوشکا شرما نے اپنی تیز حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ ’یہ بہت اچھا ہے کیوں کہ آپ مشکل ہی سے گھر پر موجود ہوتے ہیں ۔‘

انوشکا شرما کی جانب سے دیئے گئے اس جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے اس جواب پر صرف ہنسی پر ہی اکتفا کیا۔