مجھے پاکستان میں گھر جیسا ماحول ملا، ورنن فلینڈر کا الوداعی خطاب

November 29, 2021

فوٹو بشکریہ آئی سی سی

پاکستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ انہیں پاکستان ٹیم میں گھر جیسا ماحول ملا ہے۔

بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے قومی کرکٹرز کے ساتھ الوداعی بیٹھک کی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی صرف 5 فیصد فرق آیا ہے، مزید بہتر کرنا ہے۔

بولنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ آپ سب کو چیلنج دے کر جارہا ہوں یہاں سے معیار بہتر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر جنوبی افریقا کی فلائٹس کی بندش کے باعث ورنن فیلنڈر قومی ٹیم سے علیحدہ ہو کر اپنے وطن روانہ ہورہے ہیں۔