سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کی فضائی کمپنیوں کو اہم ہدایات

November 29, 2021

سعودی عرب میں فضائی کمپنیوں کو محکمہ شہری ہوا بازی نے اہم ہدایات دے دیں۔

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی۔

سعودی محکمہ ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

سعودی عرب میں ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے کو براہ راست سعودی عرب لاسکتی ہیں۔

محکمہ ہوا بازی نے کہا کہ کسی بھی ملک سے براہ راست سعودی عرب پہنچنے پر مسافر کو 3 روز ہوٹل میں قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے مزید کہا کہ فیصلے پر ہفتے کی صبح 1 بجے سے عمل درآمد ہوگا۔