• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، لائیو نشریات کے دوران نیوز اینکر کا کروما (گرین اسکرین) ٹیکنالوجی کے سامنے غلط لباس کا انتخاب

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی شہر کینساس سٹی میں لائیو نشریات کے دوران ٹی وی نیوز اینکر کا لباس گرین اسکرین ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسکرین سے غائب ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موسم کی رپورٹنگ کے دوران اینکر نے سبز مائل نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

 گرین اسکرین کے سامنے آتے ہی لباس پس منظر میں موجود موسم کے نقشے میں ضم ہوگیا اور اسکرین پر صرف اینکر کا سر اور بازو دکھائی دینے لگے۔

اینکر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ تو سبز نہیں، سبز مائل نیلا رنگ ہے‘، جبکہ پروگرام میں موجود دیگر اینکرز بھی صورتحال پر ہنستے رہے۔

گرین اسکرین ٹیکنالوجی مخصوص رنگوں کو پس منظر کے طور پر شناخت کر کے ان کی جگہ نقشے، گرافکس یا دیگر مناظر دکھاتی ہے۔ 

سبز مائل نیلے رنگ کے لباس میں موجود سبز رنگ کی آمیزش کے باعث ٹیکنالوجی نے اینکر کے لباس کو بھی پس منظر سمجھ لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے اسے لائیو ٹی وی کی ایک دلچسپ تکنیکی غلطی قرار دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید