وزیراعظم کی زیر صدارت کھاد کے ذخائر اور قیمتوں پر اجلاس

November 30, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کھاد کے موجودہ ذخائر اور قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ذخیرہ اندوز اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی پر آگاہی دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام، مشیر خزانہ شوکت ترین کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے جہلم میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے نام لیے بغیر سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کی تھی۔