سکھر پولیس نےکارروائی کر کے 7 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق ببرلو کے قریب سے امپورٹڈ کپڑے سے بھرا ٹریلر چھینا گیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے ٹریلر سے سامان نکالا اور خالی ٹریلر شکار پور میں چھوڑ دیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران 7 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا برآمد کرلیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق واردات میں 2 تاجر، ڈرائیور اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے 2 ملازمین ملوث ہیں۔