• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ یکجہتی کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں تشدد پر اُکسانے کی کوشش کر رہی ہے: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں تشدد پر اُکسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مختلف مکاتب فکر کے افراد سے گفتگو کی اور بلوچستان سے متعلق گمراہ کن بیانیے کے خلاف حقائق اور شواہد پر مبنی بات کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی عوامی حقوق کی آڑمیں تشدد پر اُکسانے کی کوشش کر رہی ہے، گوادر سمیت ہر ضلع کے نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اور اسکالرشپس کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید