تبدیلی سرکار نے صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا، امتیاز شیخ

November 30, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سی این جی سیکٹر اور صنعتوں کو گیس کی بندش پر مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ تبدیلی سرکار نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے بعد صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا ہے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کی گیس بندش سے سندھ بھر میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے حکومت قدرتی گیس کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہی ہے سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا ہے وفاقی حکومت کا سندھ کے سی این جی اسٹیشن کو ڈھائی ماہ گیس بندش کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کو آرٹیکل 158 کے تحت منصفانہ طریقے سے گیس فراہم کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف تحقیقات کرائی جائے اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کی نااہلی عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔