مہوش حیات کو شوبز چھوڑ کر گھر بسانے کا مشورہ

November 30, 2021

کراچی (آئی این پی) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات کو شوبز چھوڑ کر گھر بسانے کا مشورہ دے دیا گیا۔مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تصویر میں رنگ نہ ہونے کے باجود بھی مہوش حیات کافی خوبصورت اور پر اعتماد نظر آرہی ہیں مگر مداحوں کو مہوش حیات کی یہ تصویر کچھ خاص نہیں بھائی ہے جس کے سبب اداکارہ تنقید کی زد میں ہیں۔ مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہوں نے ایک بلی تھامے ہوئی ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے مہوش حیات کو مفت میں مشورہ بھی دے دیا ۔ ایک ٹوئٹر صارف نے مہوش حیات کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ آنٹی پلیز شوبز چھوڑ کر اب اپنا فیملی کیریئر شروع کریں۔