محبت، جنگ اور 90 کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے، کاجول

November 30, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ کاجول کی 90 کی دہائی کی فلم ’عشق ‘کے 24 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر کاجول نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کے گانے مسٹر لوا لوا کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ محبت، جنگ اور 90کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم عشق کو 24سال مکمل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ بولی وڈ فلم عشق 28 نومبر 1997میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں کاجول کی جوڑی اجے دیوگن کے ساتھ تھی جبکہ جوہی چاؤلہ کی جوڑی عامر خان کے ساتھ تھی۔