بولٹن: تیز رفتار کار گھر میں گھسنے سے 92 سالہ خاتون زخمی

November 30, 2021

لندن (پی اے) بولٹن میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 92 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئی، جو اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا کہ کار اتوار کو گریٹر مانچسٹر کے علاقے ویستھٹن میں بولٹن روڈ پر واقع گھر میں صبح 5 بجکر 15 منٹ میں داخل ہوئی۔ زخمی خاتون کی ٹانگوں پر شدید زخم آئے ہیں۔ پولیس نے 39 سالہ ڈرائیور کو خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔