بھارت کے 60 سالہ اداکار اور سپر ماڈل ملند سومن نے ایک بار پھر اپنی ناقابلِ یقین جسمانی خدوخال سے دنیا کو حیران کر دیا۔
انہوں نے محض 6 دن کے وقفے میں دو مکمل 'آئرن مین' ٹرائیتھلون ریسز کامیابی سے مکمل کی ہیں۔
ملند نے 13 ستمبر کو ویلز اور 19 ستمبر کو اٹلی میں آئرن مین ریس مکمل کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 7.6 کلومیٹر تیراکی، 360 کلومیٹر سائیکلنگ اور 84.4 کلومیٹر رننگ کی۔
اتنی سخت ورزش کے بعد انہوں نے کسی خاص پروٹین شیک یا ڈائٹ کے بجائے اپنے سوشل میڈیا پر سادہ چاول، تربوز اور ایووکاڈو کھانے کی تصاویر شیئر کیں۔
ملند کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کیلوریز نہیں گنیں اور نہ ہی کوئی خاص جم ڈائٹ لی۔ وہ صبح کے وقت وافر مقدار میں موسمی پھل (جیسے 5-6 آم، کیلے اور پورا تربوز) کھاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کھچڑی، کاجو، دیسی گھی اور گُڑ کے شدید شوقین ہیں اور اب وہ زیادہ تر سبزی والی غذاؤں کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے جسم کی ضرورت کے مطابق کھانا کھاتے ہیں۔