• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے اور تصاویر چھپانے سے متعلق انکشاف کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رواں برس سابق اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی ماتھیاس بو سے خاموشی کے ساتھ شادی کرنے والی بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنو نے بالآخر سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر بات کی ہے۔

تاپسی نے ایک انٹرویو کے دوران وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود سے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں، کیونکہ وہ اسے ایک نجی تقریب ہی رکھنا چاہتی تھیں، نہ کہ عوام کے لیے کوئی 'شو' یا پروموشنل ایونٹ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ہر فیصلے پر لوگ فوری طور پر جج کرنے لگتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی زندگی کے سب سے خصوصی دن پر لوگ ان کے جوڑے، جیولری یا مہمانوں پر بلاوجہ کی تنقید اور بحث کریں۔

تاپسی کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں انتہائی سادگی اور خوبصورتی کے ساتھ شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور وہ اس فیصلے سے بےحد مطمئن ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید