لاہور(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن امان انور قدوائی نے ڈویژنل زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل کمشنر نے ہدایت کی کہ جعلی کھادوں و زرعی ادویات میں ملوث افراد کیخلاف زیر التوا 24کیسوں کو جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبضے میں لی گئی کھاد سرکاری قیمت پر فروخت کی گئیں۔