مصری شاہ ،انجکشن لگنےسے 6سالہ بچی جاں بحق ،ورثا کا عملہ پر تشدد

November 30, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 6سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، ورثا نے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہسپتال کے شیشے توڑ دیئے ، دیگر مریضوں کے لواحقین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں،کاچھو پورہ ظفر اللہ خانروڈ پر واقع ہسپتال میں 6سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے انجکشن لگاتے ہی بچی کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی،پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔