قتل کے ملزم کو سزائے موت، اڑھائی لاکھ جرمانہ

November 30, 2021

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد اعوان نے قتل کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی پولیس نے 2019 میں مقتول فہد کے بھائی کی مدعیت میں ضیاء الرحمن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے فہد کو شدید زخمی کیا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔