حکومت کورونا فنڈ کے 40 ارب کا حساب دے، سینیٹر عرفان صدیقی کا مطالبہ

November 30, 2021

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت سے کورونا فنڈز کے 40 ارب روپے کا حساب مانگ لیا۔

ایک بیان میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے دعوے دار بلا تاخیر کورونا فنڈ کے 40ارب روپے کا حساب دیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا اسیکنڈل سینیٹ میں اٹھایا جائے گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اس معاملے میں حکومت منظم جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتی رہی ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ 6 ماہ تک بدعنوانی کی اس شرمناک کہانی کو عوام سے چُھپایا گیا۔