شمیتا کو غلط سمجھا گیا، میری بہن بڑی بہادر اور فائٹر ہے، شلپا شیٹھی

December 01, 2021

ممبئی (این این آئی)متنازع ریئلیٹی شو بگ باس 15میں حال ہی میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس موقع پر انھوں نے مقابلے کے شرکاء سے ان کے بگ باس 15 کے سفر یا شرکت کے بارے میں سوال پوچھا۔ جس پر شمیتا شیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات ان کی زندگی میں نہایت اہم ہیں، تاہم اگر ان میں تلخی ہو تو پھر وہ اس سے متاثر ہوتی ہیں۔ان کے مطابق وہ اس وقت اداسی محسوس کرتی ہیں، یہاں پر مضبوط اور بہت زیادہ دیگر جذبات بھی ہوتے ہیں۔ لیکن ایک بات پر وہ بالکل راسخ تھیں کہ بگ باس 15 ہائوس نے لوگوں کی شخصیات کو کافی مضبوط کیا ہے۔اس پر ان کی بہن اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انھوں نے انسٹاگرام پر ایک تعریفی پوسٹ تحریر کی اور کہا کہ شمیتا کو غلط سمجھا گیا ہے، میری بہن بڑی بہادر اور فائٹر ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ لوگ ان کے اس رویے کو غرور سمجھتے ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شمیتا مراعات یافتہ یا پھر جعلی ہے، اور انکی اپنی کوئی رائے نہیں ہے۔ یا پھر یہ اپنا ذہن استعمال نہیں کرتی ہیں۔یہ بات بالکل غلط ہے۔ میں یہ بات بنا کسی تعصب کے کہہ رہی ہوں اس لیے نہیں کہ یہ میری چھوٹی بہن ہے، بلکہ بگ باس کی ایک دیکھنے والے کی حیثیت سے بھی کہہ رہی ہوں، اسے صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ یہ ذرا جذباتی ہے۔ یہ مکمل طور پر خود پر انحصار کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی دولت مند گھرانے میں پیدا نہیں ہوئے ہم دونوں کو یہ مقام حاصل کرنے کے لیے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی ہے۔