آسٹریا میں24گھنٹوں کے دوران 8186نئے کورونا کیسز

December 01, 2021

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹرین وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 8186نئے کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں اور وبا کے دوران 67مزید اموات بھی ریکارڈ ہوئی ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریا کے مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔642 افراد اتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں ۔ وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک آسٹریا میں کورونا ٹیسٹ کے 1159995 مثبت نتائج آ چکے ہیں۔30 نومبر تک آسٹریا میں 12492 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور کورونا کے 1007909 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں میں جا چکے ہیں۔صرف ایک دن میں 123 نئے مریض نارمل وارڈز میں اور 23 نئے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل کیا گیا۔اس کے نتیجے میں642 افراد پہلے ہی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں کورونا کے ساتھ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور اب 2840 مریض نارمل وارڈز میں زیر علاج ہیں۔آسٹریا میں جزوی لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود کورونا کے مریضوں میں کمی نہ ہونے پر حکومتی سطح پر آسٹریا میں کورونا کی صورتحال پر مشاورتیں شروع کردی گئی ہیں اور لاک ڈاؤن میں مذید سختی کے امکانات بڑھ گئے ہیں ملک میں شام سات بجے سے صبح تک مکمل لاک ڈاؤن کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔