• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: لائٹس بند کرنے پر ملازم نے ساتھی کو ڈمبل مار کر قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بنگلورو میں کمپنی ملازم نے لائٹس بند کرنے پر ساتھی کو ڈمبل مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں واقع ایک نجی دفتر میں معمولی تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔ لائٹ بند کرنے کے جھگڑے پر ایک 24 سالہ ملازم نے اپنے 41 سالہ ساتھی کو ڈمبل مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح تقریباً ڈیٹا ڈیجیٹل بینک نامی کمپنی کے دفتر میں پیش آیا، جو روزانہ فلمی شوٹنگ ویڈیوز کے ڈیٹا اسٹوریج کا کام کرتی ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بھیماش بابو کے نام سے ہوئی ہے، جو کرناٹک کے ضلع چتر درگا کا رہائشی تھا۔ ملزم سوملا وامشی کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں رات کی شفٹ میں کام کر رہے تھے جب لائٹس بند کرنے پر جھگڑا شروع ہوا۔ بات بڑھنے پر وامشی نے مشتعل ہو کر ڈمبل سے بھیماش کے سر پر وار کیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

قتل کے فوراً بعد ملزم سیدھا گووند راج نگر پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید