سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے سلمان خان فلم سلطان کا حصہ بننے کےلیے آدتیہ چوپڑا سے درخواست کی مگر اُس نے سے انکار کردیا۔
فلم سلطان 2016 میں ریلیز ہوئی، سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار نبھایا اور ہدایتکاری علی عباس ظفر کی تھی۔
37 سالہ سوارا بھاسکر آج کل رئلٹی شو’پتی پتنی اور پنگا‘ میں شوہر فہد احمد کے ساتھ شریک ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے واقعہ بیان کیا کہ میں آدتیہ چوپڑا کو مسیج کیا، ’ سر، آپ مجھے فلم سلطان میں کاسٹ کریں گے تو میں اچھی پہلوان بنوں گی‘، اس پر انہوں نے جواب دیا ’مجھے ایسا نہیں لگتا‘۔ اس پر میں نے جواب دیا کہ ’کوئی بات نہیں‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوارا بھاسکر نے کہا کہ وہ کام مانگنے سے کبھی جھجکتی نہیں کیونکہ وہ فلم انڈسٹری میں ایک آؤٹ سائیڈر ہیں، وہ اپنی محنت سے آگے بڑھی ہیں، میں نے جو بھی حاصل کیا، اپنی جدوجہد سے حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں ہم زیادہ لحاظ نہیں کرسکتے، ہمیں کام نہیں ملے گا، ہم باہر سے آئے ہوئے ہیں، ہمارے لیے کوئی سفارش نہیں کرتا، جو بھی حاصل کیا لڑ کر یا اپنی محنت سے حاصل کیا ہے۔
سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں بہت شائستہ ہوں، ساتھ ہی مجھے کام مانگنے میں کبھی شرم نہیں آتی، میں نے اس معاملے میں اپنی جھجک ختم کی، میں کہہ دیتی ہوں پلیز مجھے کاسٹ کرنے پر غور کریں۔
سوارا بھاسکر نے اگرچہ سلطان میں کام نہیں کیا لیکن اس سے پہلے وہ سلمان خان کے ساتھ 2015ء میں فلم ’پریم رتن دھن پاؤ‘میں کام کرچکی تھیں۔