گورنر ہاؤس میں صدر علوی کے بیٹے کی کاروباری تقریب پر پرویز رشید کی تنقید

December 01, 2021

گورنر ہاؤس میں صدر علوی کے بیٹے کی کاروباری تقریب پر پرویز رشید کی تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے گورنر ہائوس میں صدر علوی کے بیٹے کی کاروباری تقریب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یورپ جسے عمران خان جانتے ہیں یا وہ ریاست مدینہ جس کا خواب وہ عوام کو دکھاتے ہیں، وہاں اگر کوئی صدرسرکاری دفترمیں نجی کاروباری دستاویزات معاہدےکاگواہ بناہوتاتوجیل کی ہوا کھاتا، سرکاری لوگو والےبچھے سبز میز پوش پر نجی کاروباری دستاویزات پر معاہدہ ہوا۔