ڈویلپمنٹ فنڈکے حقیقی مقاصد کا حصول انتظامیہ کی ذمہ داری ، چیف سیکرٹری

December 01, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سے پاکستان کسان اتحاد کے 6رکنی وفد نے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں گندم اور گنے کی امدادی قیمت، شوگر کین(ڈویلپمنٹ) سیس فنڈ اورزراعت کی بہتری کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری نے کہا کہ شوگر کین (ڈویلپمنٹ) سیس فنڈکے حقیقی مقاصد کا حصول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،فنڈ کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے شفاف طریقے سے استعمال کیا جائے۔ وفد میں رابعہ سلطان، جاوید عبداللہ، حسان اکرم، بلال اسرائیل خان اور سعید جعفر ڈوگر شامل تھے۔