جھگڑے کا کوئی ملزم گرفتارہوا اور نہ ہی فرار‘ پولیس

December 01, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر ملتان کی حراست سے ملزم فرار ہو نے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم پولیس نے اس کی تردید کردی۔بتایا گیا ہے کہ دوورز قبل تھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی میں جھگڑا ہوا تھا جس میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے پولیس نے عدنان نامی شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا جو نشتر ہسپتال میں پولیس کسٹڈی میں تھا جو وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی ملزم گرفتار کیا ہے نہ ہی فرار ہوا ہے۔