پنجاب دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں

December 01, 2021


پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور آج بھی دنیا میں فضائی آلودگی کے باعث پہلے نمبر پر ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث دنیا میں کراچی کا چھٹا نمبر ہے جبکہ فیصل آباد میں فضا لاہور سے بھی زیادہ آلودہ ہے۔

موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ملتان خانیوال موٹر وے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں اسموگ اور دھند میں اضافے کا خدشہ ہے۔