کترینہ اور وکی کی شادی کے ہوٹل کا ایک دن کا کرایہ کتنا ہے؟

December 01, 2021

بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے ہوٹل کے ایک دن کے کرائے کی رقم بتادی۔

ان دنوں بالی ووڈ سُپر اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی شادی سے متعلق نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقراجستھان کے سوائی مدھوپور میں واقع ’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیےپرتعیش ہوٹل بھی بُک کرلیا گیا ہے جہاں اس جوڑی کے اہلخانہ سمیت قریبی دوست 6 سے 11دسمبر تک قیام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کے لیے راجستھان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں سُوٹ بُک کروایا گیا ہے اور اس سُوٹ کا ایک دن کا کرایہ 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس مہنگے ترین سُوٹ سے کترینہ اور وکی سوئمنگ پول اور گارڈن کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے تقریبات سے قبل ہی ہوٹل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔