فرانس کا جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

December 01, 2021

فرانس نے جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر پابندی ہفتے سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی حکومت کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقا سے سخت پابندیوں کے ساتھ پروازوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ابھی صرف فرانسیسی شہریوں اور یورپی ممالک کے رہائشیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کو فرانس آمد پر کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، منفی کورونا ٹیسٹ آنے پر 7 روز اور مثبت ٹیسٹ آنے پر 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

دوسری جانب اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آنے بعد جاپانی حکومت نے غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں مزید سخت کردیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ جاپانی حکومت نے 10 افریقی ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان سفری پابندیوں کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔