• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین دو ہفتوں میں دستیاب ہوگی، یورپین کمیشن چیف

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈین لیان نے کہا ہے کہ یورپ میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین دو ہفتوں میں دستیاب ہوگی۔

برسلز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویکسین بچوں کو لگوائی جائے گی۔ سربراہ یورپی کمیشن نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ یورپی شہری لازمی ویکسینیشن کے بارے میں سوچیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ لازمی ویکسینیشن سے متعلق رکن ممالک خود فیصلہ کریں گے۔

ارسلا وان ڈین لیان نے کہا کہ یورپی یونین کی 45 کروڑ آبادی میں ایک تہائی افراد کو اب بھی ویکسین نہیں لگائی گئی۔

تازہ ترین