قومی ایئرلائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

December 02, 2021

اسلام آباد( وقائع نگار ) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ سال بعد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، گروپ ایک تا 4تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گروپ 5 تا ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کیا جائے گا۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کے ملازمین ادارے کا فخر ہیں۔واضح رہے کہ قومی ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں آخری بار 2016 میں اضافہ کیا گیا تھا۔