ایس پی لیگل جنوبی پنجاب کی بہاولپور ریجن کے افسران سےعدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے میٹنگ

December 02, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے احکامات پر ایس پی لیگل جنوبی پنجاب پولیس حاکم علی خان نول نے بہاولپور ریجنل پولیس آفس میں بہاولپور ریجن کے افسران کے ساتھ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے میٹنگ کی،انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے عدالتی احکامات کی تعمیل میں کسی قسم کی سستی نہ برتنے کی ہدایت کی ہے انہوں نےبہاولپور ریجن میں جرائم کی نوعیت اور صورتحال کا جائزہ لیا۔