جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے بل پر عوامی سماعت کا فیصلہ

December 02, 2021

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے بل پر عوامی سماعت کے فیصلے پر پہلی عوامی سماعت جنوبی پنجاب میں رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں چیئرمین علی ظفر نے پہلی عوامی سماعت جنوبی پنجاب میں رکھنے کی تجویز پیش کردی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں رضا ربانی کی آئینی ترمیم پر غور کیا گیا، جس کے مطابق صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد بل قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پیش نہ ہوا تو یہ منسوخ ہو جائے گا۔