اسلامی جمعیت طلباء کااحتجاجی مظاہرہ

December 03, 2021

لاہور(خبر نگار) اسلامی جمعیت طلبہ نےاپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ روز کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ کا مطالبہ تھا کہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میںمقیم غیر طلبہ عناصر کو یہاں سے نکالا جائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے تنظیم کے رہنما عدیل چوہدری نےکہا کہ پنجاب یونیورسٹی وی سی آفس کے باہر احتجاج کرنے والے غیر طلبہ عناصر ہیں جو یونیورسٹی کا امن خراب کر رہے ہیں۔