گورنر نے ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے راشن بھجوایا

December 03, 2021

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ایس او ایس ویلیج کوئٹہ میں ماں کی ممتا اور باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے راشن بھجوایا ۔ اس سلسلے میں آج خوراکی اشیاء پر مشتمل ایک ٹرک گورنر ہاؤس کوئٹہ سے ایس او ایس ویلیج واقع سمنگلی روڈ کوئٹہ اور دوسرا ٹرک ڈسٹرکٹ قلات کے غریب اور نادار لوگوں کیلئے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے بھر کے صاحب استطاعت افراد پر زور دیا کہ وہ بھی مستحق بچوں اور محققین افراد کی امداد میں دل کھول کر بھرپور حصہ لیں۔